جمعہ، 5 مئی، 2017

جنگل کے افسانے
جم کاربٹ
مترجم: محمد منصور قیصرانی
۱۹۳۵ء میں نجی طور پر شائع ہوئی
پیش لفظ
جنگل کے افسانے جم کاربٹ کی پہلی نجی مطبوعہ کتاب "Jungle Stories" کا ترجمہ ہے۔ جو جم کاربٹ نے ۱۹۳۵ء میں نجی طور پر شائع کروائی تھی۔ اس کتاب کے شائع ہونے کی مجموعی تعداد ۱۰۰ تھی۔ جو کہ دوست احباب میں تقسیم کی گئی تھیں۔
اس وقت اس کتاب کے بمشکل ایک دو ہی اصل نسخے باقی بچے ہیں۔
اس کے علاوہ کتاب کے کچھ باب دوبارہ جم کاربٹ کی کسی کتاب میں شائع نہیں ہوئے۔ اس لیے یہ کتاب نادر و نایاب تصوّر کی جاتی ہے۔
میں نے بڑی کوششوں کے بعد اس کتاب کے نایاب باب جمع کر کے اس کو اس کی اصل شکل میں ترتیب دیا ہے۔ اس کے مترجم محمد منصور قیصرانی صاحب ہی ہیں۔ یہ کتاب شکاریات کے شائقین کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے۔
امید ہے آپ کو میری یہ کاوش پسند آئے گی۔
انیس الرحمن

Popular Posts