ہندوستانی جنگلوں کی کہانیاں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ہندوستانی جنگلوں کی کہانیاں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 31 مارچ، 2013

صبح کی سیر
کینتھ اینڈرسن
"صاحب، صاحب اُٹھ جائیے۔ چار بج چکے ہیں" ہماری آنکھ پجاری کی مدھم سرگوشیوں سے کھُلی جو وہ باری باری میرے اور آپکے کانوں میں کر رہا ہے ۔ سرگوشیاں اس لئے کہ ہم میں سے کسی کو بھی اس کا چھونا انتہائی گستاخی سمجھی جائے گی۔ اس میں ایسا اچنبھا بھی کیا؟ کیا پجاری قرن ہا قرن سے اچھوت نہیں سمجھے جاتے؟ اور ان کا کسی عام آدمی کے قریب ہونا ہی انتہائی کراہیت کا سبب گردانا جاتا ہے چہ جائیکہ ان کا

ابتدائیہ
کینتھ اینڈرسن
درخت کے تنے سے ٹیک لگائے ایک آدمی بیٹھا ہے۔ سامنے جلتی ہوئی لکڑیوں کی آگ کبھی بھڑک کر اردگرد کے ماحول کو روشن کرتے ہوئے اسے فرحت بخشتی ہے تو اگلے ہی لمحے ماند پڑ کے اس کے اردگرد کو تاریکی اور پراسراریت میں دھکیل دیتی ہے۔ اسی درخت کے تنے کے ساتھ اعشاریہ چارسو پانچ کی ایک پُرانی ونچسٹر رائفل ٹیک لگا ئے کھڑی کی ہوئی ہے۔

Popular Posts